6 اپریل 2017 - 05:16
امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف 16 تباہ

امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے قریب امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف 16 گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے قریب امریکی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف 16 گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طیارہ جوائنٹ بیس اینڈریوز سے 2 کلومیٹر جنوب کی طرف گرا ہے جس کا پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق طیارہ میری لینڈ کے سٹیڈ روڈ پر جنگلات میں گرا ہے۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ وہ ایک رہائشی علاقے میں اپنی گاڑی میں موجود تھا کہ اسی دوران طیارہ گرنے کی آواز سنائی دی ۔ طیارہ گرنے کی وجہ سے شدید دھماکہ ہوا اور یوں لگا جیسے درخت گرنے سے زمین لرز رہی ہے، طیارہ گرنے کے فوری بعد اس میں آگ لگ گئی اور ملبے سے دھواں بھی اٹھنے لگا۔طیارہ گرنے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں جبکہ پائلٹ کو فوری طور پر ملٹری ہیلی کاپٹر میں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پائلٹ کی حالت کے بارے میں تاحال کچھ معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

.......

/169